واشنگٹن میں آئندہ جوہری سلامتی سربراہی اجلاس سے قبل افتتاح کئے جانے والے دوطرفہ تربیتی و تحقیقی سینٹر کے ساتھ چین اور امریکہ جوہری سلامتی کے بارے میں مزید تعاون پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔
توقع ہے کہ امسال چینی صدر ژی جن پنگ واشنگٹن میں 50پلس رہنمائوں کے ساتھ شرکت کریں گے اس موقع پر دوسالہ عالمی سلامتی سربراہی اجلاس میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلائو اور دہشتگردی جیسے مسائل پر غور وخوص کیا جائے گا ۔
Helvetica, sans-serif;">امریکہ کے وزیر توانائی نے کہا کہ انھیں قوی امید ہے کہ دونوں ملکوں کے صدور تعاون جاری رکھنے کے لئے دونوں ممالک کی خواہش کے بارے میں بات چیت کریں گے ۔ یہ سربراہی اجلاس ان متعدد سربراہی اجلاسوں کا چوتھا اور آخری اجلاس ہو گا جن کا مقصد جوہری دہشتگردی کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرنا ہے
اس سلسلے کا پہلا سربراہی اجلاس اوبامہ کی تحریک پر 2010میں واشنگٹن میں ہوا تھا۔ اعلیٰ چینی رہنمائوں نے جوہری سلامتی سے متعلق تینوں سابقہ سربراہی اجلاسوں میں شرکت کی جن کے بارے میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان اجلاسوں نے جوہری سلامتی کے بارے میں دوطرفہ تعاون اور عالمی وعدے کے پیچھے کافی سیاسی وزن ڈالا ہے ۔